اور تیرا رب بھولنے والا نہیں


وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا
اور تیرا رب بھولنے والا نہیں
(19-مريم:64)

میں تو عقیده رکھتا ہوں کہ وہی اللہ میرا پروردگار ہے


لَكِنَّا هُوَ اللَّهُ رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِرَبِّي أَحَدًا
لیکن میں تو عقیده رکھتا ہوں کہ وہی اللہ میرا پروردگار ہے میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ کروں گا۔
﴿سورة الكهف،آیت نمبر: 38﴾

اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا۔


وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا۔
(سورة الضحى،آیت نمبر: 11)

اطلاع نامہ


ارشاد ہے کہ یہ قرآن دنیا کی طرف اللہ کا کھلا پیغام ہے۔ جیسے اور آیت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کہلوایا گیا ہے کہ لِأُنذِرَكُم بِهِ وَمَن بَلَغَ (6-الأنعام:19) یعنی تاکہ میں اس قرآن سے تمہیں بھی ہوشیار کر دوں اور جسے جسے یہ پہنچے ، یعنی کل انسان اور تمام جنات۔
جیسے اس سورت کے شروع میں فرمایا کہ الر كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ الخ، اس کتاب کو ہم نے ہی تیری طرف نازل فرمایا ہے کہ تو لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لائے الخ۔
اس قرآن کریم کی غرض یہ ہے کہ لوگ ہوشیار کر دئے جائیں ڈرا دئے جائیں۔ اور اس کی دلیلیں حجتیں دیکھ سن کر پڑھ پڑھا کر تحقیق سے معلوم کر لیں کہ اللہ تعالیٰ اکیلا ہی ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور عقلمند لوگ نصیحت و عبرت وعظ و پند حاصل کر لیں۔

شیطان سے بچو


جو شخص اللہ تعالیٰ رحیم و کریم کے ذکر سے غفلت و بے رغبتی کرے اس پر شیطان قابو پا لیتا ہے اور اس کا ساتھی بن جاتا ہے