قرآن و حدیث میں جن لوگوں پر جنت کے حرام ہونے کا ذکر آیا ہے

قال اللہ عزوجل : إِنَّ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُجْرِمِينَ
ارشاد باری تعالیٰ ہے: جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے سرتابی کی۔ ان کے لیے نہ آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ وہ بہشت میں داخل ہوں گے۔ یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے نہ نکل جائے اور گنہگاروں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔
سورۃ الأعراف،آیت نمبر: 40
قال اللہ عزوجل : وَعَدَ اللَّهُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا هِيَ حَسْبُهُمْ وَلَعَنَهُمُ اللَّهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُقِيمٌ
ارشاد باری تعالیٰ ہے: الله نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کافروں سے آتش جہنم کا وعدہ کیا ہے جس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے۔ وہی ان کے لائق ہے۔ اور اللہ نے ان پر لعنت کر دی ہے۔ اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب (تیار) ہے۔
سورۃ التوبة،آیت نمبر: 68
قال اللہ عزوجل : إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ
ارشاد باری تعالیٰ ہے: (اور جان رکھو کہ) جو شخص اللہ کے ساتھ شریک کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے
سورۃ لمائدة،آیت نمبر: 72
قال اللہ عزوجل : وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا
ارشاد باری تعالیٰ ہے: اور جو شخص مسلمان کو قصداً مار ڈالے گا تو اس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ (جلتا) رہے گا اور اللہ اس پر غضبناک ہوگا اور اس پر لعنت کرے گا اور ایسے شخص کے لئے اس نے بڑا (سخت) عذاب تیار کر رکھا ہے۔
سورۃ النساء،آیت نمبر: 93
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏‏‏‏ لا يدخل الجنة من كان في قلبه مثقال ذرة من كبر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں نہ جائے گا، وہ شخص جس کے دل میں رتی برابر غرور ہو۔
صحيح مسلم،كِتَاب الْإِيمَانِ،حدیث نمبر: 267
قال نبی صلی اللہ علیہ وسلم : من ادعى إلى غير ابيه، ‏‏‏‏‏‏وهو يعلم انه غير ابيه، ‏‏‏‏‏‏فالجنة عليه حرام
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنے باپ کے سوا کسی اور کو باپ بتائے جبکہ وہ جانتا بھی ہے تو اس پر جنت حرام ہے۔
صحيح مسلم، كِتَاب الْإِيمَانِ، حدیث نمبر: 220
قال نبی صلی اللہ علیہ وسلم : كان برجل جراح فقتل نفسه، ‏‏‏‏‏‏فقال الله بدرني عبدي بنفسه حرمت عليه الجنة.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ایک شخص کو زخم لگا ‘ اس نے (زخم کی تکلیف کی وجہ سے) خود کو مار ڈالا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میرے بندے نے جان نکالنے میں مجھ پر جلدی کی۔ اس کی سزا میں، میں اس پر جنت حرام کرتا ہوں۔
صحيح بخاري،كتاب الجنائز،حدیث نمبر: 1364
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏‏‏‏ "من قتل نفسا معاهدة بغير حلها حرم الله عليه الجنة ان يشم ريحها
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی ذمی کی جان لی جب کہ اس کا خون جائز نہ تھا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے جنت کی خوشبو حرام کر دی ہے۔
سنن نسائي،كتاب القسامة والقود والديات،حدیث نمبر: 4752،قال الشيخ الألباني: صحيح
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏‏‏‏ من اقتطع حق امرئ مسلم بيمينه فقد اوجب الله له النار، ‏‏‏‏‏‏وحرم عليه الجنة"، ‏‏‏‏‏‏فقال له رجل:‏‏‏‏ وإن كان شيئا يسيرا يا رسول الله؟ قال:‏‏‏‏ "وإن كان قضيبا من اراك
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی کسی مسلمان آدمی کا حق قسم کھا کر مار لے گا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے جہنم واجب کر دے گا اور جنت اس پر حرام کر دے گا، ایک شخص نے آپ سے کہا: اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: گرچہ وہ پیلو کی ایک ڈال ہو
سنن نسائي،كتاب آداب القضاة،حدیث نمبر: 5421،قال الشيخ الألباني: صحيح
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏‏‏‏ "ايما امراة سالت زوجها الطلاق في غير ما باس، ‏‏‏‏‏‏فحرام عليها رائحة الجنة
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کسی عورت نے اپنے شوہر سے بغیر کسی ایسی تکلیف کے جو طلاق لینے پر مجبور کرے طلاق کا مطالبہ کیا، تو اس پہ جنت کی خوشبو حرام ہے
سنن ابن ماجه،كتاب الطلاق،حدیث نمبر: 2055،قال الشيخ الألباني: صحيح
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏‏‏‏ ما من عبد يسترعيه الله، ‏‏‏‏‏‏رعية يموت، ‏‏‏‏‏‏يوم يموت وهو غاش لرعيته، ‏‏‏‏‏‏إلا حرم الله عليه الجنة
کوئی بندہ ایسا نہیں جس کو اللہ تعالیٰ رعیت دے پھر وہ مرے اس حالت میں کہ وہ خیانت کرتا ہو اپنی رعیت کے حقوق میں مگر اللہ حرام کر دے گا اس پر جنت کو۔
صحيح مسلم،كِتَاب الْإِيمَانِ،حدیث نمبر: 363
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏‏‏‏ لا يدخل الجنة قاطع
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں جائے گا جنت میں وہ جو ناتے کو توڑے گا۔
صحيح مسلم،كِتَاب الْبِرِّ وَالصِّلَةِ وَالْآدَابِ،حدیث نمبر: 6520
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏‏‏‏ لا يدخل الجنة، ‏‏‏‏‏‏من لا يامن جاره بوائقه
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص جنت میں نہ جائے گا جس کا ہمسایہ اس کے فساد سے محفوظ نہیں۔
صحيح مسلم،كِتَاب الْإِيمَانِ،حدیث نمبر: 172