آیئے عربی سیکھیں

عربی زبان کائنات کی وہ زبان ہے جسے یہ شرف حاصل ہے کہ یہ قرآن مجید نبی کریم ﷺ اور اہل جنت کی زبان ہے اس لحاظ سے یہ علوم شریعت کا منبع ہے جس کا تقاضا تھا کہ اس کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کی جاتی اس کے بول چال کی مشق کی جاتی اسے آسان اور عام فہم بنانے کے لیے مختلف ذرائع کو بروئے کار لایا جاتا،نصاب تعلیم میں اسے لازمی مضمون قرار دیا جاتا اور اسے عام کرنے کے لیے روزمرہ استعمال ہونے والے الفاظ کی مشق کی جاتی،لیکن صد افسوس کہ اسے ہمیشہ مشکل زبان سمجھ کر پس پشت ڈال دیا گیا۔اس کی تعلیم و ترویج پر کوئی توجہ نہ دی گئی اور نہ ہی نصاب تعلیم میں اسے لازمی مضمون کا درجہ حاصل ہوا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آج کا مسلمان قرآن مجید سے محبت،نبی کریم ﷺ سے الفت اور جنت کےلیے سعی کرنے والا،انگلش اور دیگر زبانوں پر عبور تو رکھتا ہے اور انہیں فرفر بولتا ہے لیکن عربی میں اپنا تعارف اور نام بتانے سے قاصر ہے