انسان پر سب سے اہم ترین فریضہ جو عائد ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ انسان اپنے پیدا کرنے والے رب کی عبادت کرے جس نے آسمانوں ، زمین اور عرش کو پیدا کیا۔
بے شک تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے سب آسمانوں اور زمین کو چھ روز میں پیدا کیا ہے،پھر عرش پر قائم ہوا۔وہ شب سے دن کو ایسے طور پر چھپا دیتا ہے کہ وہ شب اس دن کو جلدی سے آلیتی ہے۔اور سورج اور چاند اور دوسرے ستاروں کو پیدا کیا ایسے طور پر کہ سب اس کے حکم کے تابع ہیں۔یاد رکھو اللہ ہی کے لئے خاص ہے خالق ہونا اور حاکم ہونا،بڑی خوبیوں سے بھرا ہوا ہے اللہ جو تمام عالم کا پروردگار ہے۔تم لوگ اپنے پروردگا رسے دعا کیا کروگڑ گڑا کر!اور چپکے چپکے بھی۔واقعی اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ناپسند کرتے ہیں جو حد سے نکل جائیں۔اور دنیا میں اس کے بعد کہ اس کی درستی کر دی گئی ہے،فساد مت پھیلاؤاور تم اللہ کی عبادت کرواس سے ڈرتے ہوئے اور امید وار رہتے ہوئے۔بے شک اللہ تعالیٰ کی رحمت نیک کام کرنے والوں کے نزدیک ہے۔ (الاعراف:54،56)
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَاْلاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ
میں نے جنوں اور انسانوں کو محض اسی لئے پیدا کیا ہے کہ وہ صرف میری عبادت کریں۔
(الذاریات:56)
وہ عبادت جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو پیدا کیا ہے ،یہ ہے کہ عبادت کی تمام اقسام میں اللہ کی توحید کو پیش نظر رکھا جائے مثلا ً نماز ،روزہ ،حج ،زکوٰۃ،طواف ،سجود،نذرو نیاز،خوف وامید،مدد طلب کرنا ،پناہ مانگنا اور دعا کی ساری قسمیں صرف اللہ کے لئے ہوں ۔ اللہ تعالیٰ نے اس عبادت کی تفصیلات بیان کرنے اور اس کی طرف دعوت دینے کے لئے کتب نازل کیں اور انبیاء کو بھیجا ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
یٰأَیُّھَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ وَالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ
اے لوگو! اپنے اس رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیایہی تمہارا بچاؤ ہے۔ (البقرۃ:21)
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَقَضیٰ رَبُّکَ أَلَّا تَعْبُدُوْا اِلاَّ اِیَّاہُ
’اور تیرا پروردگار صاف صاف حکم دے چکا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرنا۔(الاسراء:23)
بلاگ شیئر کریں
بلاگ آرکائیو
زائرین کی تعداد :
آپ []ویں وزٹر ہیں
آپ []بار وزٹ کر چکے ہیں
فی الحال [] حاضرین ہیں
آپ []بار وزٹ کر چکے ہیں
اعداد وشمار :
تعداد کتب: 15
اردو سافٹ ویئر: 2
کتب حدیث سافٹ ویئر: 7
اردو سافٹ ویئر: 2
کتب حدیث سافٹ ویئر: 7
Labels
Quran
(4)
dawat tawheed
(4)
hadees urdu
(4)
hadith urdu
(4)
islam
(4)
islamic graphics
(4)
quran png
(4)
زیادہ بار پڑھی گئی تحاریر
-
قال: سمعت عتبان بن مالك الانصاري، ثم احد بني سالم، قال: غدا علي رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: "لن...
-
"مسجد میں دو بار جماعت کا ہونا" حدثنا هناد حدثنا عبدة عن سعيد بن ابي عروبة عن سليمان الناجي البصري عن ابي المتوكل عن ابي سعيد قا...
-
وَأَنْ أَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اور یہ کہ سب سے یکسو ہو کر دین (اسلام) کی پیروی کئے جاؤ۔ ...
-
حدثنا علي بن حجر، حدثنا بقية بن الوليد، عن بحير بن سعد، عن خالد بن معدان، عن عبد الرحمن بن عمرو السلمي، عن العرباض بن سارية، قال: وعظن...
-
"عفو اور عاجزی کی فضیلت" حدثنا يحيي بن ايوب ، وقتيبة ، وابن حجر ، قالوا: حدثنا إسماعيل وهو ابن جعفر ، عن العلاء ، عن ابيه ،...
-
"دو جنتیں" وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ (سورة الرحمن:46) اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کی...
-
جادوگر کی پہچان ہم جادوگر کو کیسے پہچانیں؟ مندرجہ ذیل نشانیوں میں کوئی ایک بھی کسی معالج یا حکیم کے اندر پائی جائے تو اس کے جادوگر ہون...
-
فَمَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا جو شخص اپنے پروردگار سے ملن...
-
جو اللہ تعالی کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلے نہ کریں ایسے لوگ کافر،ظالم اور فاسق ہیں کیا ہمارے ملک میں اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ احکام کے...
متصف مراسلہ
۱) مافوق الاسباب طریقے سے صرف اللہ تعالیٰ کو پکاریں ۲)آپ کے رکوع و سجود صرف اللہ تعالیٰ کیلئے ہوں ۳) دعا صرف اللہ تعالیٰ سے مانگیں ۴) ...
شرک و بدعت
Powered by Blogger.




















