لیلۃ القدر کی دعا


ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کے رسول! اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ کون سی رات لیلۃ القدر ہے تو میں اس میں کیا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا: پڑھو
اللهم إنك عفو كريم تحب العفو فاعف عني
یا اللہ ! تو معاف کرنے والا ہے اور معافی کو پسند کرتا ہے پس تو میری خطائیں معاف کردے
(سنن ترمذي،کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار،حدیث نمبر: 3513 قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3850))