آخری گھڑی


بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـنِ الرَّحِيمِ
إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ﴿1﴾
جب آسمان پھٹ جائے گا۔
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ﴿2﴾
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے۔
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ﴿3﴾
اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی۔
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ﴿4﴾
جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی۔
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ﴿5﴾
اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)۔
يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ﴿6﴾
اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا۔
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ﴿7﴾
تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا۔
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴿8﴾
اس سے حساب آسان لیا جائے گا۔
وَيَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِهِ مَسْرُورًا﴿9﴾
اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا۔
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ﴿10﴾
اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا۔
فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا﴿11﴾
وہ موت کو پکارے گا۔
وَيَصْلَى سَعِيرًا﴿12﴾
اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا۔
إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا﴿13﴾
وہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا۔
إِنَّهُ ظَنَّ أَنْ لَنْ يَحُورَ﴿14﴾
اور خیال کرتا تھا کہ (اللہ کی طرف) پھر کر نہ جائے گا۔
بَلَى إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا﴿15﴾
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا۔
فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ﴿16﴾
ہمیں شام کی سرخی کی قسم۔
وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ﴿17﴾
اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی۔
وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ﴿18﴾
اور چاند کی جب کامل ہو جائے۔
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ﴿19﴾
کہ تم درجہ بدرجہ (ضرور) چڑھو گے۔
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ﴿20﴾
تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے۔
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ﴿21﴾
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے۔
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ﴿22﴾
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں۔
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ﴿23﴾
اور اللہ ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے۔
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ﴿24﴾
تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو۔
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ﴿25﴾
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے۔
(سورة الانشقاق)