شعبی کہتے ہیں: میں نے مغیرہ بن شعبہ رضی الله عنہ کو منبر پر کھڑے ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، آپ نے فرمایا: ”موسیٰ علیہ السلام نے اپنے رب سے پوچھتے ہوئے کہا: اے میرے رب! کون سا جنتی سب سے کمتر درجے کا ہو گا؟ اللہ فرمائے گا: جنتیوں کے جنت میں داخل ہو جانے کے بعد ایک شخص آئے گا، اس سے کہا جائے گا: تو بھی جنت میں داخل ہو جا، وہ کہے گا: میں کیسے داخل ہو جاؤں جب کہ لوگ (پہلے پہنچ کر)اپنے اپنے گھروں میں آباد ہو چکے ہیں اور اپنی اپنی چیزیں لے لی ہیں“، آپ نے فرمایا: ”اس سے کہا جائے گا: دنیا کے بادشاہوں میں سے کسی بادشاہ کے پاس جتنا کچھ ہوتا ہے اتنا تمہیں دے دیا جائے، تو کیا تم اس سے راضی و خوش ہو گے؟ وہ کہے گا: ہاں، اے میرے رب! میں راضی ہوں، اس سے کہا جائے گا: تو جا تیرے لیے یہ ہے اور اتنا اور اتنا اور اتنا اور، وہ کہے گا: میرے رب! میں راضی ہوں، اس سے پھر کہا جائے گا جاؤ تمہارے لیے یہ سب کچھ اور اس سے دس گنا اور بھی وہ کہے گا، میرے رب! بس میں راضی ہو گیا، تو اس سے کہا جائے گا: اس (ساری بخشش و عطایا)کے باوجود تمہارا جی اور نفس جو کچھ چاہے اور جس چیز سے بھی تمہیں لذت ملے وہ سب تمہارے لیے ہے
سنن الترمذي،كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم،باب ومن سورة السجدة ،حدیث نمبر: 3198
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإیمان ۸۴ (۱۸۹) (تحفة الأشراف : ۱۱۵۰۳) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3198
بلاگ شیئر کریں
بلاگ آرکائیو
زائرین کی تعداد :
آپ []ویں وزٹر ہیں
آپ []بار وزٹ کر چکے ہیں
فی الحال [] حاضرین ہیں
آپ []بار وزٹ کر چکے ہیں
اعداد وشمار :
تعداد کتب: 15
اردو سافٹ ویئر: 2
کتب حدیث سافٹ ویئر: 7
اردو سافٹ ویئر: 2
کتب حدیث سافٹ ویئر: 7
Labels
Quran
(4)
dawat tawheed
(4)
hadees urdu
(4)
hadith urdu
(4)
islam
(4)
islamic graphics
(4)
quran png
(4)
زیادہ بار پڑھی گئی تحاریر
-
"دو جنتیں" وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ (سورة الرحمن:46) اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کی...
-
اعمال سنت کے مطابق ہونا ضروری ہیں ورنہ رد کر دیئے جائیں گے
-
مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا نُوَفِّ إِلَيْهِمْ أَعْمَالَهُمْ فِيهَا وَهُمْ فِيهَا لَا يُبْخَسُونَ جو لوگ دنیا ...
-
خوشگوار زندگی مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أ...
-
"برائی کا بدلہ" وَجَزَاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ ال...
-
فَذَكِّرْ بِالْقُرْآنِ مَنْ يَخَافُ وَعِيدِ پس جو ہمارے (عذاب کی) وعید سے ڈرے اس کو قرآن سے نصیحت کرتے رہو۔ (قرآن مجيد،سورة ق، 45)
-
ارشاد ہے کہ یہ قرآن دنیا کی طرف اللہ کا کھلا پیغام ہے۔ جیسے اور آیت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کہلوایا گیا ہے کہ لِأُنذِرَكُ...
متصف مراسلہ
۱) مافوق الاسباب طریقے سے صرف اللہ تعالیٰ کو پکاریں ۲)آپ کے رکوع و سجود صرف اللہ تعالیٰ کیلئے ہوں ۳) دعا صرف اللہ تعالیٰ سے مانگیں ۴) ...

شرک و بدعت
Powered by Blogger.