
رفاعہ جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ مہلت دیتا ہے (اپنے بندوں کو کہ وہ سوئیں اور آرام کریں)یہاں تک کہ جب رات کا آدھا یا اس کا دو تہائی حصہ گزر جاتا ہے، تو فرماتا ہے: میرے بندے! میرے سوا کسی سے ہرگز نہ مانگیں، جو کوئی مجھے پکارے گا میں اس کی دعا قبول کروں گا، جو مجھ سے سوال کرے گا میں اسے دوں گا، جو مجھ سے مغفرت چاہے گا، میں اسے بخش دوں گا، طلوع فجر تک یہی حال رہتا ہے
سنن ابن ماجہ،كتاب إقامة الصلاة والسنة،حدیث نمبر: 1367(قال الشيخ الألباني: صحيح)
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ۳۶۱۱، ومصباح الزجاجة : ۴۸۰)، وقد أخرجہ : مسند احمد (۴/۱۶)، سنن الدارمی/الصلاة ۱۶۸ (۱۵۲۲) (صحیح)