پل صراط


"پل صراط"
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق , حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُغِيرَةِ , عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ بْنِ الْعُتْوَارِيِّ أَحَدِ بَنِي لَيْثٍ , قَالَ: وَكَانَ فِي حَجْرِ أَبِي سَعِيدٍ , قَالَ: سَمِعْتُهُ يَعْنِي: أَبَا سَعِيدٍ , يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: " يُوضَعُ الصِّرَاطُ بَيْنَ ظَهْرَانَيْ جَهَنَّمَ , عَلَى حَسَكٍ كَحَسَكِ السَّعْدَانِ , ثُمَّ يَسْتَجِيزُ النَّاسُ , فَنَاجٍ مُسَلَّمٌ وَمَخْدُوجٌ بِهِ , ثُمَّ نَاجٍ وَمُحْتَبَسٌ بِهِ , وَمَنْكُوسٌ فِيهَا ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پل صراط جہنم کے دونوں کناروں پر رکھا جائے گا، اس پر سعدان کے کانٹوں کی طرح کانٹے ہوں گے، پھر لوگ اس پر سے گزرنا شروع کریں گے، تو بعض لوگ صحیح سلامت گزر جائیں گے، بعض کے کچھ اعضاء کٹ کر جہنم میں گر پڑیں گے، پھر نجات پائیں گے، بعض اسی پر اٹکے رہیں گے، اور بعض اوندھے منہ جہنم میں گریں گے“۔
سنن ابن ماجه،كتاب الزهد،باب: حشر کا بیان،حدیث نمبر: 4280،قال الشيخ الألباني: صحيح
تخریج دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ۴۰۶۸، ومصباح الزجاجة: ۱۵۳۰)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الإیمان ۸۱ (۲۸۳)، مسند احمد (۲/۲۹۳، ۳/۱۱، ۱۷) (صحیح)