انا بشر


بعض لوگ لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے کہتے ہیں کہ اہل حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے جیسا ایک عام انسان سمجھتے ہیں حلانکہ یہ بات بلکل غلط ہے اہل حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عام انسان نہیں سمجھتے بلکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو انسانوں میں سب سے افضل انسان مانتے ہیں۔اللہ عزوجل نے آپ کو رسالت کیلئے منتحب فرمایا آپ پر قرآن عظیم نازل کیا، اللہ نے آپﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنایا، اللہ اور فرشتے آپ ﷺ پر درود و سلام بھیجتے ہیں،آپﷺ سب سے پہلے جنت میں جانے والے ہیں، بھلا ہم آپ ﷺ کو اپنے جیسا عام انسان کیسے کہہ سکتے ہیں؟ اگر ایسا کہیں تو شاید ہم مسلمان ہی نہ رہیں۔ ہم تو جب کوئی یہ کہتا ہے کہ آپ ﷺ نور من نور اللہ ہیں یعنی آپ ﷺ اللہ کے نور سے جدا ہوئے ہیں تو اس کے جواب میں کہتے ہیں کہ نہیں اللہ کے نور سے کوئی چیز جدا نہیں ہوئی، آپ ﷺ بشر ہیں یہی قرآن کہتا ہے اور یہی آپ ﷺ کا فرمان کہتا ہے ۔