اللہ کے رسول ﷺ زندہ ہیں مگر کہاں؟


اللہ کے رسول ﷺ زندہ ہیں مگر کہاں
صحیح مسلم(1068) میں ہے کہ شہیدوں کی روحیں سبز پرندوں کے قالب میں قندیلوں کے اندر ہیں، جو عرش مبارک سے لٹک رہی ہیں اور جہاں چاہتے ہیں جنت میں چگتے پھرتے ہیں، پھر اپنی قندیلوں میں آ رہتے ہیں۔
یہ تو شہدا(امتیوں) کا مقام ہے جو اللہ نے انہیں عطا کیا ہے، کیا پیغمبروں کا مقام امتیوں سے کم ہے کہ امتی جنت میں رہیں اور پیغمبر دنیاوی قبروں میں؟ نہیں! یقیناََ میرے رب نے انہیں شہدا سے بہتر مقام عطا کیا ہو گا۔
دیکھیں رسول اللہ ﷺ نے وفات سے قبل کونسی دعا مانگی تھی
صحیح بخاری(6509) میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری کلمہ جو اپنی زبان مبارک سے ادا فرمایا وہ یہ تھا «اللهم الرفيق الأعلى» یعنی یا اللہ! مجھ کو بلند رفیقوں کا ساتھ پسند ہے۔ (اللہ اعلم)