رسول اللہ ﷺ کے نزدیک محبوب اور قابل نفرت لوگ


"رسول اللہ ﷺ کے نزدیک محبوب اور قابل نفرت لوگ"
حدثنا احمد بن الحسن بن خراش البغدادي، حدثنا حبان بن هلال، حدثنا مبارك بن فضالة، حدثني عبد ربه بن سعيد، عن محمد بن المنكدر، عن جابر، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:‏‏‏‏ " إن من احبكم إلي واقربكم مني مجلسا يوم القيامة احاسنكم اخلاقا، ‏‏‏‏‏‏وإن ابغضكم إلي وابعدكم مني مجلسا يوم القيامة الثرثارون والمتشدقون "، ‏‏‏‏‏‏قالوا:‏‏‏‏ يا رسول الله قد علمنا الثرثارون، ‏‏‏‏‏‏والمتشدقون، ‏‏‏‏‏‏فما المتفيهقون؟ قال:‏‏‏‏ " المتكبرون
ابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے نزدیک تم میں سے (دنیا میں) سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ قریب بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو تم میں بہترین اخلاق والے ہیں، اور میرے نزدیک تم میں (دنیا میں) سب سے زیادہ قابل نفرت اور قیامت کے دن مجھ سے دور بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو باتونی، بلااحتیاط بولنے والے، زبان دراز اور تکبر کرنے والے «متفيهقون» ہیں“، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم نے «ثرثارون» (باتونی) اور «متشدقون» (بلااحتیاط بولنے والے) کو تو جان لیا لیکن کون لوگ ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”تکبر کرنے والے
سنن ترمذي،کتاب: نیکی اور صلہ رحمی،باب: اعلیٰ اخلاق کا بیان،حدیث نمبر: 2018
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (791)